تیری یاد سے باہر نکل کر دیکھا چار دن

Poet: راۓ افضال By: راۓ افضال, Sadiqbad

تیری یاد سے باہر نکل کر دیکھا چار دن
کتنی بڑی دنیا بھلاۓ بیٹھا ہوں تیرے جانے کے بعد

وہ اکثر میری کال کاٹ دیا کرتی تھی
کہتی تھی جان کہنا ہے مجھے کال اوٹھانے کے بعد

ناراض ہو جاتی تھی اسی بات پر اکثر
فورأ میسج کرنا پڑتا تھا مجھے گھر جانے کے بعد

اور ناراض ہوتی تھی بہت سخت وہ
مانتی تھی مگر بہت منانے بہت سمجھانے کے بعد

پہلے جیسا حال نہیں اب میرا بھی
بہل گیا ہے میرا دل بھی جناب بہت بہلانے کے بعد

پھر وہ اپنی مرضی سے دور ہو گئی
دوسرا بہانا بنا لیتی تھی ہر ایک پہلے بہانے کے بعد

Rate it:
Views: 309
28 Apr, 2023
More Sad Poetry
" اے میرے خُدا! ہو کیا گیا ہے، آخر کُچھ پتا تو چَلے مُجھے " اے میرے خُدا! ہو کیا گیا ہے، آخر کُچھ پتا تو چَلے مُجھے،
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
بَڑی حَسرَت سے رَستوں پر نِگاہیں ، مُنتظر رَہتی ہیں ہر لَمحہ،
جِسے آنا بہت ہوتا ہے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کئی خوابوں کی شاخوں پر ، تمناؤں کے پتے جھُولتے رَہتے،
مگر دِل کا مُقَدَّر دیکھیے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کبھی جس کے لیے ہم نے دُعاؤں میں ، چراغ اَکثر جَلائے تھے،
وُہی قِسمت کا لِکھا تھا کہ ، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کِسی کے ہِجر میں آنکھوں نے ، بَرسوں جاگ کر راتیں گُزاری ہیں،
مگر جَب وَقت مِلتا ہے تو وہ ، مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
بہت سے لوگ آتے ہیں، تَعلق جوڑتے ہیں، ساتھ دیتے ہیں،
مگر جو جان سے پیارا ہو، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
یہ دُنیا دَرد والوں کی صَدا سُنتی نہیں، سَمجھو زَمانے کو،
جسے دِل سَچ سے چاہتا ہے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کہے مظہرؔ یَہی قِسمت ہمیں ، ہر موڑ پر رُلوا کے ہَنستی ہے،
جِسے ہم عُمر بھَر چاہیں، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
MAZHAR IQBAL GONDAL