تیری یاد کا آنچل سایہ
Poet: Yusaf Anjum By: Yusaf Anjum, kuwaitپیاسا جیون تپتی راھیں
خاموشی کو ڈستی آھیں
ظلم کی چکّی پستے انساں
ظالم انساں ھنستے انساں
سُوجھ بُوجھ سے خالی سوچیں
دُھند میں گُم متلاشی نظریں
تار تار سروں کی چادر
بھوک کے ھاتھوں بکتے انساں
کسی کا جیون اِک لمحہ سا
رات کسی کی ایک صدی سی
کسی کی قسمت مانگ ستارے
خون کےچھینٹے کسی کی مہندی
ھونٹوں پر مسکان کی کرچیں
گالوں پر برفانی آنسو
نیند خواب میں بسی حقیقت
جاگتی آنکھوں سُندر سپنا
پہچانی آنکھوں کے اندر
انجانا سا خوف ہے ہر دم
اندھیارا چھٹنے سے پہلے
اک اندھیارا اور مُسّلط
رات کی چھائی دیکھ حکومت
خود کو رات کا عادی کر لیں
پل دو پل جینے کی خاطر
نعش کا رُوپ بہروپ بنا لیں
یاس میں ڈُوبی جلتی سانسیں
پیاسا جیون تپتی راھیں
تیرے خیال کی خوشبو ٹھنڈک
تیری یاد کا آنچل سایہ
More Sad Poetry
" اے میرے خُدا! ہو کیا گیا ہے، آخر کُچھ پتا تو چَلے مُجھے " اے میرے خُدا! ہو کیا گیا ہے، آخر کُچھ پتا تو چَلے مُجھے،
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
بَڑی حَسرَت سے رَستوں پر نِگاہیں ، مُنتظر رَہتی ہیں ہر لَمحہ،
جِسے آنا بہت ہوتا ہے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کئی خوابوں کی شاخوں پر ، تمناؤں کے پتے جھُولتے رَہتے،
مگر دِل کا مُقَدَّر دیکھیے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کبھی جس کے لیے ہم نے دُعاؤں میں ، چراغ اَکثر جَلائے تھے،
وُہی قِسمت کا لِکھا تھا کہ ، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کِسی کے ہِجر میں آنکھوں نے ، بَرسوں جاگ کر راتیں گُزاری ہیں،
مگر جَب وَقت مِلتا ہے تو وہ ، مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
بہت سے لوگ آتے ہیں، تَعلق جوڑتے ہیں، ساتھ دیتے ہیں،
مگر جو جان سے پیارا ہو، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
یہ دُنیا دَرد والوں کی صَدا سُنتی نہیں، سَمجھو زَمانے کو،
جسے دِل سَچ سے چاہتا ہے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔

کہے مظہرؔ یَہی قِسمت ہمیں ، ہر موڑ پر رُلوا کے ہَنستی ہے،
جِسے ہم عُمر بھَر چاہیں، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔

MAZHAR IQBAL GONDAL