تیرے در سے کوئی بھی مایوس نہیں جاتا ہے

Poet: UA By: UA, Lahore

اپنے بندوں کے دل میں نور ایمان بڑھاتا ہے
جہاں سے گماں نہ ہو وہاں سے عطا فرماتا ہے

تیری قدرت تیری رحمت میں کوئی کلام نہیں
حیات و موت پہ قادر تو نیند سے جگاتا ہے

خوف و تنہائی کے عالم میں تو ہی رب رحیم
ظلمتوں کی رات سے روشنی میں لاتا ہے

ہادی و رہبر سبھی کا رہنمائے مہرباں ہے
راہ سے بھٹکے ہوؤں کو راستہ دکھاتا ہے

عالم وحشت میں تیرا ذکر جو کرتا رہے
تیری رحمت سے دل وحشی سکون پاتا ہے

یا الٰہی تو ہی مالک اور تو ہی مختار ہے
قطرہ شبنم سے کیا لعل و گہر بناتا ہے

دامن عظمٰی تیری درگاہ میں یوں پھیلا رہے
تیرے در سے کوئی بھی مایوس نہیں جاتا ہے

Rate it:
Views: 414
09 Mar, 2010
More Religious Poetry