جاگتے رہنا
Poet: maqsood hasni By: maqsood hasni, kasurجاگتے رہنا
چور‘ ترے سہاگ کی چوڑیاں
چرا نہ لے
جاگتے رہنا
چندا کی کوئ مست کرن
آنکھوں کی مستی
ہونٹوں کی سرخی
چرا نہ لے
جاگتے رہنا
ہوا کا کوئ جھونکا
حیا وتقدس کے رشتے
چور چور نہ کر دے
جاگتے رہنا
شب کے پچھلے پہر کی رعناءیوں میں
خدا تجھ کو بھی شریک کر لے
جاگتے رہنا
گلاب چندا کی رگوں سے
ساری شبنم نچوڑ نہ لے
جاگتے رہنا
رقیب تجھے‘ تری مجبتوں سے
محروم نہ کر دے
جاگتے رہنا‘ مرے دوست‘ جاگتے رہنا
جاگنا ہی زندگی‘ جاگتے ہی آزاد ہیں
More Life Poetry
ہر کام کا وقت مقرر ہے ہر کام کو وقت پہ ہونا ہے ہر کام کا وقت مقرر ہے ہر کام کو وقت پہ ہونا ہے
کس بات کی آخر جلدی ہے کس بات کا پھر یہ رونا ہے
دنیا کے مصائب جھیلنے کو مالک نے بنایا ہے جیون
آرام بھلا پھر کاہے کا پھر کاہے یہ سونا ہے
بے مقصد جینا کہتے ہیں حیوان کے جیسا جینے کو
انساں کے لیے تو یہ جیون یارو پر خار بچھونا ہے
دشوار سہی رستہ لیکن چلنا ہے ہمیں منزل کی طرف
منزل کی طلب میں عاکفؔ جی کچھ پانا ہے کچھ کھونا ہے

اسلم