جب ساتھ چھوڑ جاتے ہیں شیشہ بادہ بھی

Poet: شافعہ سباس عباسی By: شافعہ سباس عباسی , Islamabad

جب ساتھ چھوڑ جاتے ہیں شیشہ بادہ بھی
اور پھر ختم ہو جاتا ہے جینے کا ارادہ بھی

دلبروں کی بزم میں دیکھے ہیں رقیب بھی
سمجھ جاتے ہیں میرا لب ولہجہ سادہ بھی

برہنہ پاؤں تو جوتے کچلنے لگتے ہیں مجھے بھی
لیکن آپ سے زیادہ خیال ظالم کو میرا بھی

بہتے ہیں اشک بڑی بے دھیانی سے میرے بھی
آخری بار دیکھ لینا تم دلہن کا لبادہ اوڑھے بھی

فرصت ملے تو سوچنا اپنے بارے میں بھی
کیوں تیرے دیدار سے مدہوش ہوئے ہم بھی

حق دید تو تیرا یوں تھا ادا کرنا میں نے
کہ اشکوں کے چھلکنے پہ سہارا دیتے تم بھی

Rate it:
Views: 649
26 Jan, 2023
More Sad Poetry
" اے میرے خُدا! ہو کیا گیا ہے، آخر کُچھ پتا تو چَلے مُجھے " اے میرے خُدا! ہو کیا گیا ہے، آخر کُچھ پتا تو چَلے مُجھے،
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
بَڑی حَسرَت سے رَستوں پر نِگاہیں ، مُنتظر رَہتی ہیں ہر لَمحہ،
جِسے آنا بہت ہوتا ہے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کئی خوابوں کی شاخوں پر ، تمناؤں کے پتے جھُولتے رَہتے،
مگر دِل کا مُقَدَّر دیکھیے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کبھی جس کے لیے ہم نے دُعاؤں میں ، چراغ اَکثر جَلائے تھے،
وُہی قِسمت کا لِکھا تھا کہ ، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کِسی کے ہِجر میں آنکھوں نے ، بَرسوں جاگ کر راتیں گُزاری ہیں،
مگر جَب وَقت مِلتا ہے تو وہ ، مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
بہت سے لوگ آتے ہیں، تَعلق جوڑتے ہیں، ساتھ دیتے ہیں،
مگر جو جان سے پیارا ہو، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
یہ دُنیا دَرد والوں کی صَدا سُنتی نہیں، سَمجھو زَمانے کو،
جسے دِل سَچ سے چاہتا ہے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کہے مظہرؔ یَہی قِسمت ہمیں ، ہر موڑ پر رُلوا کے ہَنستی ہے،
جِسے ہم عُمر بھَر چاہیں، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
MAZHAR IQBAL GONDAL