Add Poetry

جشن عید معراج النبی

Poet: imran By: M imran khan, karachi

مرحبا ماہ معراج مرحبا ماہ معراج
اہل ایماں آئومنائیں جشن عید معراج النبی
آج میرے مصطفے کی خدا سے شادی ہے
خدا نے اپنے ملن کی ستائیس تاریخ دی ہے
خالق نے عرش وجنت رنگ ونور سے سجادی ہے
مقام محمود دکھانے کو محبوب کو دعوت دی ہے
وہاں سے شوق دیدار کا پیام لیکر جبرائیل آئے
یہاں سے جبروتی خلوت پانے جہاں کی جان چلی
سواری کا رقاب تھامے سردار ملائکہ حاضر ہوئے
روح الامیں نے بوسوں سے لبوں کو سرفراز کیا
غیبت نے ظہوری کا جب التزام کیا
محبوب کی بعثت کا تب انتظام کیا
لم یزل نے جب اپنا آپ دیکھنا چاہا
آئینہ حق کو سامنے بٹھانے کا اہتمام کیا
محبوب پر سے اپنی ساری خلقت کو وار دیا
سارے خزانے تلووں میں رکھ کر اذن عام دیا
آقا معراج کا واسطہ ملے غوث کا صدقہ
عمران کی ہے التجا کردو حق میں فنا
اہل ایماں آئومنائیں جشن عید معراج النبی
مرحبا ماہ معراج مرحبا ماہ معراج
 

Rate it:
Views: 502
27 May, 2014
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets