جو خوابوں میں آتی تھی وہ مہرین ھو گئی

Poet: R.K JAZEB By: R.K JAZEB, Jeddah

چہرہ جو اسکا دیکھا تو تسکین ھو گئی
آنکھوں میں جو اداسی تھی رنگین ھو گئی

جو کھیر بنا کے لائی تھی نائلہ آج رات
آنسؤ گرے اس میں اتنے کہ نمکین ھو گئی

پھر بھول کر جو شبنم کا ہاتھ پکڑ لیا
یوں غصے سے لال پیلی پھر پروین ھو گئی

بانو کے گھر جو بھیجا تھا رشتہ اماں نے
جو دلہن بن کے آئی وہ ثمرین ھو گئی

کس کس کو اب سنائیں گے قصہ فراق کا
جو خوابوں میں آتی تھی وہ مہرین ھو گئی

Rate it:
Views: 512
31 Jan, 2013