Add Poetry

جو عقدۂ مشکل ہے وہ آسان سا کیوں ہے

Poet: Sadaf Ghori By: Sadaf Ghori, Quetta

جو عقدۂ مشکل ہے وہ آسان سا کیوں ہے
پھر بھی مرا اتنا پریشان سا کیوں ہے

گلیوں کا یہ انبوہ ، یہ بازار کی رونق
یہ شہر مگر پھر بھی بیابان سا کیوں ہے

کیوں بدلا ہوا طرز_تکلم ہے کسی کا
دیرینہ رفاقت پہ بھی انجان سا کیوں ہے

ہر چیز بظاہر بہت ٹھیک ، بہت خوب
کیا جانے پھر ذہن میں خلجان سا کیوں ہے

طفلان_سررہ کا سا انداز ہے اس کا
وہ عقل میں پختہ ہے نادان سا کیوں

دنیا سے بھی ہیں اس کے مراسم بہت اچھے
اس نے مرا رہنا ہے ، مجھے مان سا کیوں ہے

دکھ درد کے اشعار سے لبریز ہے گویا
ہر شخص یہاں صاحب_دیوان سا کیوں ہے

Rate it:
Views: 353
28 Jan, 2014
Related Tags on Urdu Ghazals Poetry
Load More Tags
More Urdu Ghazals Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets