Add Poetry

سونے سی تری باتیں مٹی کی کہانی میں

Poet: Sadaf Ghori By: Sadaf Ghori, Quetta

سونے سی تری باتیں مٹی کی کہانی میں
ملتی ہیں میری راتیں مٹی کی کہانی میں

کچھ زخم ہیں پوشیدہ ، کچھ زخم نمایاں ہیں
مل جائیں گی سب ذاتیں مٹی کی کہانی میں

کیوں جبر بپا دیکھا ، ہے دن کے اجالے میں
ہوجائیں گی ضم راتیں مٹی کی کہانی میں

ہنسنا بھی بہت مشکل رونا بھی بہت مشکل
اس دور کی سوغاتیں مٹی کی کہانی میں

پانا بھی مصیبت ہے کھونا بھی قیامت ہے
ملتی ہیں سبھی ماتیں مٹی کی کہانی میں

یہ طے ہے صدف گہرے پانی کے سمندر میں
مٹ جائیں گی سب ذاتیں مٹی کی کہانی میں

Rate it:
Views: 345
28 Jan, 2014
Related Tags on Urdu Ghazals Poetry
Load More Tags
More Urdu Ghazals Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets