جینے کی عمر تھی لیکن مجھے مرنا پڑا

Poet: AF(Lucky) By: AF(Lucky) , K.S.A

جینے کی عمر تھی لیکن مجھے مرنا پڑا
فیصلہ تو دشوار تھا لیکن مجھے کرنا پڑا

وہ انا پرست - انا سے بھی آگئے
نا چاہیتے ہوئے بھی مجھے جھکانا پڑا

سمندر کی لہروں میں تازگی تھی بہت ac
اپنے درد کو مجھے دل ہی میں رکھنا پڑا

کہا ُاس نے تم آخر مر کیوں نہیں جاتی
اس کی خاطر مجھے موت کے لیے رونا پڑا

سچ تو یہ ہے کہ وہ بھی محبت کرتا ہے لیکن
ہر آزماش سے تنہا مجھے گزارنا پڑا

رات کے آخری پہر میں کیوں یاد آ گیا وہ
جس کے لیے زمانے میں مجھے رسوا ہونا پڑا

بہت اہمیت رکھتا ہے میری زندگی میں شاید
تبھی تو ُاس کی ہر خواہش پر مجھے پورا ُاترنا پڑا

نہیں ہے آج کوئی شکوہ کسی سے بھی مجھے
بس تنہائی میں رو ، رو کر زمانے میں ہسنا پڑا

Rate it:
Views: 2634
05 Apr, 2013
More Sad Poetry
" اے میرے خُدا! ہو کیا گیا ہے، آخر کُچھ پتا تو چَلے مُجھے " اے میرے خُدا! ہو کیا گیا ہے، آخر کُچھ پتا تو چَلے مُجھے،
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
بَڑی حَسرَت سے رَستوں پر نِگاہیں ، مُنتظر رَہتی ہیں ہر لَمحہ،
جِسے آنا بہت ہوتا ہے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کئی خوابوں کی شاخوں پر ، تمناؤں کے پتے جھُولتے رَہتے،
مگر دِل کا مُقَدَّر دیکھیے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کبھی جس کے لیے ہم نے دُعاؤں میں ، چراغ اَکثر جَلائے تھے،
وُہی قِسمت کا لِکھا تھا کہ ، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کِسی کے ہِجر میں آنکھوں نے ، بَرسوں جاگ کر راتیں گُزاری ہیں،
مگر جَب وَقت مِلتا ہے تو وہ ، مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
بہت سے لوگ آتے ہیں، تَعلق جوڑتے ہیں، ساتھ دیتے ہیں،
مگر جو جان سے پیارا ہو، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
یہ دُنیا دَرد والوں کی صَدا سُنتی نہیں، سَمجھو زَمانے کو،
جسے دِل سَچ سے چاہتا ہے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کہے مظہرؔ یَہی قِسمت ہمیں ، ہر موڑ پر رُلوا کے ہَنستی ہے،
جِسے ہم عُمر بھَر چاہیں، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
MAZHAR IQBAL GONDAL