Add Poetry

حالات حاضرہ

Poet: عابد معروف مغل By: عابد معروف مغل, Rawalpindi

جس وقت ہم نے گلیوں سے لاشے اٹھائے ہیں
اُس وقت کتنے خون کے آنسو بہائے ہیں

منصف سزا کہاں کوئی اس کو سنائے گا
جس نے غریبِ شہر کے سپنے چرائے ہیں

دیکھا عجیب شہر کے حاکم کا مشغلہ
انسان قتل کر کے کبوتر اڑائے ہیں

ظالم ہوا سے اب یہ ضروری ہے پوچھنا
کیوں راہ کے دیئے سبھی اُس نے بجھائے ہیں

لگنی ہے ایک دن تجھے اس ماں کی بد دعا
بھوکی رہی جو بچے بھی بھوکے سلائے ہیں

دیتے رہے جو تم ہمیں پل پل اذیتیں
کتنی ہی مشکلوں سے وہ لمحے بھلائے ہیں

بچے یہ قرض لوگو اتاریں کے کس طرح
اولاد کے جو ماؤں نے نخرے اٹھائے ہیں

عابد کہو انہیں کبھی دیکھیں اتار کر
آنکھوں پہ جو اناؤں کے چشمے لگائے ہیں

Rate it:
Views: 111
23 Aug, 2024
More Political Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets