باعث آزار ھو جاتے ہیں لوگ

Poet: غنی الرحمن انجم By: غنی الرحمن انجم, karachi

باعث آزار ہو جاتے ہیں لوگ
راہ کی دیوار ہو جاتے ہیں لوگ

عاقل و ہشیار ہو جاتے ہیں لوگ
جب کبھی زردار ہو جاتے ہیں لوگ

عشق ہو جانے سے پہلے سوچ لو
عشق میں بیکار ہو جاتے ہیں لوگ

پہلے سب ہوتے ہیں سادہ اور پھر۔۔
سیکھ کر فنکار ہو جاتے ہیں لوگ

زندگی نعمت خدا کی ہے اگر
اس سے کیوں بے زار ھو جاتے ہیں لوگ

ہم جنھیں آساں سمجھتے ہیں غنی
بس وہی دشوار ہو جاتے ہیں لوگ

 

Rate it:
Views: 317
11 Aug, 2024
More Political Poetry