حالات زندگی کے بدلتے رہتے ہیں
کچھ غم دل میں پلتے رہتے ہیں
ہم آج ہیں گاہل ان کی نظروں کے
تیر ان کی کمان سے نکلتے رہتے ہیں
پاتے نہیں منزلوں کے نشان کبھی
جو اپنے راستے بدلتے رہتے ہیں
نظر آتے ہیں وہ میرے خوابوں میں
ان کے ارمان دل میں مچلتے رہتے ہیں
بہت حسیں لگتے ہیں وہ ہمیں آج
وہ ہمیں رستے میں ملتے رہتے ہیں