Add Poetry

خاموشی عجیب کیوں لگتی ہے

Poet: عارف جمیل By: عارف جمیل, Lahore

 میری خاموشی عجیب کیوں لگتی ہے سب کو
جب بولتا تھا کتنے مانتے تھے ! لوگ

میری کنارہ کشی اکیلا پن کیوں لگتی ہے سب کو
جب حلقہِ احباب میں تھا کتنے خلوص ِ دِل سے ملتے تھے ! لوگ

میری ناکامی متغیر کیوں لگتی ہے سب کو ! عارف
جب بلندنظر تھا کتنے رہنمائی کرتے تھے ! لوگ

Rate it:
Views: 383
06 Jun, 2023
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets