Add Poetry

خدا دیکھتا ہے

Poet: Irfan Ali By: Hafiz Irfan Ali, Rawalpindi

ستم دیکھتا ہے
جفا دیکھتا ہے
ظلم دیکھتا ہے
گناہ دیکھتا ہے

زمیں دیکھتی ہے
آسماں دیکھتا ہے
ستم ڈھانے والے
خدا دیکھتا ہے

جتنی کلیاں تو نے توڑی ہیں
جتنے پتے تو گراتا ہے
جتنے پھولوں کو تو کچلتا ہے
جتنے کانٹے تو بچاتا ہے
خدا دیکھتا ہے
خدا دیکھتا ہے

آگ لگی ہے گلشن گلشن
آنسو پونچے آنچل آنچل
سسکیاں ہیں یہاں ہر پل ہر پل
آتی ہیں صدائیں خون کی
کہاں ہے قاتل قاتل
آسماں پہ ہے ہر نظر
کہاں ہے مسیحا کوئی چارہ گر
خدا دیکھتا ہے
خدا دیکھتا ہے

Rate it:
Views: 379
23 Jun, 2010
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets