شاہ مدینہ میرے محبوب الٰہی
دی انبیاء نے تیری گواہی
کچھ نہیں جانتے تھے ہم
بتلائے تونے اوامرونواحی
عداوت نہیں ہے کسی سے
کی سب کی خیرخواہی
محوحسرت ہیں ہم یارسول اللہ
بن جائیں مدینے کے راہی
خشک کھجورتیرے عشق پر
قربان دنیا کے تخت شاہی
سیدھا راستہ انہیں دکھادیا
گھیرے ہوئے تھی جنہیں گمراہی
عقیدوں کوہمارے نظریات کو
بچائے ہوئے ہے نظام خانقاہی
چھوڑکردامن مصطفی وہ
کرتے ہیں آپ اپنی تباہی
شریک جرم ہیں وہ بھی
کرتے ہیں جوپشت پناہی
ملی ہے دررسول سے
جس نے جوچیزچاہی
درست ہیں تقاضے صدیقؔ لیکن
ضروری ہے دین سے آگاہی