خوش ہو تو لوں، پر اِس دلِ ویراں کا کیا کروں
Poet: کاشف علی ہاشمی By: Kashif Ali Hashmi, Karachiخوش ہو تو لوں، پر اِس دلِ ویراں کا کیا کروں
مجھ میں سسکتے مجھ سے پریشاں کا کیا کروں
لوٹ آنا ٹھیک ، تیری پشیمانیاں بھی ٹھیک
لیکن بتا کہ جاتی ہوئی جاں کا کیا کروں
غم کا، خوشی کا دل ہی جب ادراک کھو چکا
گلشن کا کیا کروں گا، بیاباں کا کیا کروں
ارماں نہیں ہے کوئی بھی، سب کرچکا ہوں دفن
اس دشتِ جاں میں شہرِ خموشاں کا کیا کروں
کیا راکھ کرکے خود کو فضا میں بکھیر دوں
اِس عشق کا، اِس آتشِ پنہاں کا کیا کروں
ٹھکرا دیا گیا ہوں کوئی مانتا نہیں
بکھرے یہ بال، چاک گریباں کا کیا کروں
کھا تو گئی ہیں شہرِ نگاراں کو ظلمتیں
کاشفؔ تری یہ چشمِ فروزاں کا کیا کروں
More Sad Poetry
" اے میرے خُدا! ہو کیا گیا ہے، آخر کُچھ پتا تو چَلے مُجھے " اے میرے خُدا! ہو کیا گیا ہے، آخر کُچھ پتا تو چَلے مُجھے،
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
بَڑی حَسرَت سے رَستوں پر نِگاہیں ، مُنتظر رَہتی ہیں ہر لَمحہ،
جِسے آنا بہت ہوتا ہے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کئی خوابوں کی شاخوں پر ، تمناؤں کے پتے جھُولتے رَہتے،
مگر دِل کا مُقَدَّر دیکھیے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کبھی جس کے لیے ہم نے دُعاؤں میں ، چراغ اَکثر جَلائے تھے،
وُہی قِسمت کا لِکھا تھا کہ ، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کِسی کے ہِجر میں آنکھوں نے ، بَرسوں جاگ کر راتیں گُزاری ہیں،
مگر جَب وَقت مِلتا ہے تو وہ ، مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
بہت سے لوگ آتے ہیں، تَعلق جوڑتے ہیں، ساتھ دیتے ہیں،
مگر جو جان سے پیارا ہو، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
یہ دُنیا دَرد والوں کی صَدا سُنتی نہیں، سَمجھو زَمانے کو،
جسے دِل سَچ سے چاہتا ہے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔

کہے مظہرؔ یَہی قِسمت ہمیں ، ہر موڑ پر رُلوا کے ہَنستی ہے،
جِسے ہم عُمر بھَر چاہیں، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔

MAZHAR IQBAL GONDAL