سنّت رسول کے اتباع میں داڑھی رکھتا ہوں
تو دہشت گرد کا گمان کرتے ہیں مجھ پر
سنّت رسول کے اتباع میں داڑھی رکھتا ہوں
تو ایرپورٹ پر اچھی طر ح چیک کرتے ہیں مجھ کو
سنّت رسول کے اتباع میں داڑھی رکھتا ہوں
تو قدامت پسند جیسے الزامات لگتے ہیں مجھ پر
سنّت رسول کے اتباع میں داڑھی رکھتا ہوں
تو جدید دور کے لوگ پینڈو خیال کرتے ہیں مجھ کو
داڑھی صاف کر دو رشتہ بھی دیا جاتا ہے اس شرط پر
تم نہ سمجھ پاؤگے داڑھی کی زینت کو
یونہی زلیخا فدا نہ ہوئی تھی یوسف پر