دست بردار زندگی سے ہوا
Poet: کاشف حسین غائر By: Faizan, Peshawarدست بردار زندگی سے ہوا
اور یہ سودا مری خوشی سے ہوا
آگہی بھی نہ کر سکی پورا
جتنا نقصان آگہی سے ہوا
میں ہوا بھی تو ایک دن روشن
اپنے اندر کی روشنی سے ہوا
زندگی میں کسک ضروری تھی
یہ خلا پر تری کمی سے ہوا
دل طرفدار ہجر تھا ہی نہیں
اب ہوا بھی تو بے دلی سے ہوا
شور جتنا ہے کائنات میں شور
میرے اندر کی خامشی سے ہوا
کیسا منصب ہے آدمی کا کہ رب
جب مخاطب ہوا اسی سے ہوا
پیڑ ہو یا کہ آدمی غائرؔ
سر بلند اپنی عاجزی سے ہوا
More Sad Poetry






