دعا
Poet: By: قاسم محسن, Lahoreمیرے لبوں سے جو لفظ نکلے
جو میری آنکھوں سے اشک نکلے
تو اس کے صدقے میں اے خدایا
رضا میں میرا نصیب لکھنا
بھلا سا میرا نصیب لکھنا
عروج لکھنا کمال لکھنا
کبھی نہ حرف زوال لکھنا
کبھی نہ دیکھوں ملال لکھنا
جو راہ تیری وہ چاہ میری
کبھی نہ بھٹکے نگاہ میری
میری دعائیں میری صدائیں
تیری نظر میں مقام پائیں
مصیبتوں سے رہائی دے کر
محبتوں سے رسائی دے کر
نواز دے مجھ کو رحمتوں سے
عنایتوں سے نوازشوں سے
کروں میں جتنا بھی شکر کم ہے
کہ رابطہ تجھ سے کچھ بحم یے
مجھے راہ صالحیں پہ رکھنا
نہ نفرتیں اس جبیں پہ رکھنا
میرے چمن کو حسیں بنا دے
حسیں زیب زمیں بنا دے
سبھی کو سچ کا امیں بنا دے
گلوں پہ رنگ بہار اترے
نکھار اترے سنگھار اترے
ہر ایک دل میں ہئ پیار اترے
ہر ایک دل میں ہئ پیار اترے
More Life Poetry
ہر کام کا وقت مقرر ہے ہر کام کو وقت پہ ہونا ہے ہر کام کا وقت مقرر ہے ہر کام کو وقت پہ ہونا ہے
کس بات کی آخر جلدی ہے کس بات کا پھر یہ رونا ہے
دنیا کے مصائب جھیلنے کو مالک نے بنایا ہے جیون
آرام بھلا پھر کاہے کا پھر کاہے یہ سونا ہے
بے مقصد جینا کہتے ہیں حیوان کے جیسا جینے کو
انساں کے لیے تو یہ جیون یارو پر خار بچھونا ہے
دشوار سہی رستہ لیکن چلنا ہے ہمیں منزل کی طرف
منزل کی طلب میں عاکفؔ جی کچھ پانا ہے کچھ کھونا ہے

اسلم