Add Poetry

دعا

Poet: ا ے ایس عارف By: ا ے ایس عارف, Mississauga

ا ے خدا مجھ پر بھی رحم کی نظر کر دینا
اپنی رحمت کا.مییر ے گھر نزول اثر کر دینا

میں گناھگار سہی میں خطاکار سہی
میری کج اداؤں کو سزاؤں کو درگزر کر دینا
ا ے خدا مجھ پر بھی رحم کی نظر کر دینا

تیر ے دربار میں سجد ے میں پڑا ھوں یا رب
میر ے رو ح پر چھایا ھوا دور کہر کر دینا
ا ے خدا مجھ پر بھی رحم کی نظر کر دینا

اندھیروں کے سوا اور نا پایا ھے کبھی کچھ
اپنی تجلی سے ذرا خوش آئند سحر کر دینا
ا ے خدا مجھ پر بھی رحم کی نظر کر دینا

دنیا کی ھوس ھو نا گناھوں کا شائبہ
میر ے دل کو شفاف تمناؤں کا گھر کر دینا
ا ے خدا مجھ پر بھی رحم کی نظر کر دینا

عاجز ھو ں صحراؤں کی وحشت کی طر ح اپنی
میری زیست کی منزل کا آسان سفر کر دینا
ا ے خدا مجھ پر بھی رحم کی نظر کر دینا

ا ے خدا ا ے سلام الجلال و الکرام
ھم سب کو یہا ں اپنا محبوب نظر کر دینا
ا ے خدا مجھ پر بھی رحم کی نظر کر دینا

یہ میری دعا ھے عرش بریں میں عارف
اسلام کو ھر دل میں شیر و شکر کر دینا
ا ے خدا مجھ پر بھی رحم کی نظر کر دینا
اپنی رحمت کا.مییر ے گھر نزول اثر کر دینا

Rate it:
Views: 582
12 Jul, 2013
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets