دل خوں ہے غم سے اور جگر یک نہ شد دو شد
Poet: بقا اللہ بقاؔ By: مصدق رفیق, Karachiدل خوں ہے غم سے اور جگر یک نہ شد دو شد
لب خشک ہیں تو چشم ہے تر یک نہ شد دو شد
رسوا تو نالہ کر کے ہوئے لیکن اس نے یار
دل میں ترے کیا نہ اثر یک نہ شد دو شد
اول تو ہم کو طاقت پرواز ہی نہ تھی
تس پر بریدہ ہو گئے پر یک نہ شد دو شد
پایا نہ ہم نے سود محبت میں یار کی
اس پر بھی پہنچتا ہے ضرر یک نہ شد دو شد
چھڑکا مرے جگر پہ نمک غیر سے رہا
پیوستہ مثل شیر و شکر یک نہ شد دو شد
آوارہ جوں صبا ہوں پر اب جستجوئے یار
رکھتی ہے مجھ کو خاک بسر یک نہ شد دو شد
مشکل تھا دیکھنا ہی ترا تس پہ روز وصل
لائی نہ چشم تاب نظر یک نہ شد دو شد
نالاں ہم اپنے اشک کے ہاتھوں تھے اب بقاؔ
بہنے لگیں ہیں لخت جگر یک نہ شد دو شد
More Sad Poetry
" اے میرے خُدا! ہو کیا گیا ہے، آخر کُچھ پتا تو چَلے مُجھے " اے میرے خُدا! ہو کیا گیا ہے، آخر کُچھ پتا تو چَلے مُجھے،
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
بَڑی حَسرَت سے رَستوں پر نِگاہیں ، مُنتظر رَہتی ہیں ہر لَمحہ،
جِسے آنا بہت ہوتا ہے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کئی خوابوں کی شاخوں پر ، تمناؤں کے پتے جھُولتے رَہتے،
مگر دِل کا مُقَدَّر دیکھیے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کبھی جس کے لیے ہم نے دُعاؤں میں ، چراغ اَکثر جَلائے تھے،
وُہی قِسمت کا لِکھا تھا کہ ، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کِسی کے ہِجر میں آنکھوں نے ، بَرسوں جاگ کر راتیں گُزاری ہیں،
مگر جَب وَقت مِلتا ہے تو وہ ، مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
بہت سے لوگ آتے ہیں، تَعلق جوڑتے ہیں، ساتھ دیتے ہیں،
مگر جو جان سے پیارا ہو، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
یہ دُنیا دَرد والوں کی صَدا سُنتی نہیں، سَمجھو زَمانے کو،
جسے دِل سَچ سے چاہتا ہے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔

کہے مظہرؔ یَہی قِسمت ہمیں ، ہر موڑ پر رُلوا کے ہَنستی ہے،
جِسے ہم عُمر بھَر چاہیں، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔

MAZHAR IQBAL GONDAL