Add Poetry

دل میں کسی کو اور بسایا نہ جائے گا

Poet: Islamic Poetry By: rabia, khi

دل میں کسی کو اور بسایا نہ جائے گا
ذکرِ رسولِ پاک بھلایا نہ جائے گا

وہ خود ہی جان لیں گے ،جتایا نہ جائے گا
ہم سے تو اپنا حال سُنایا نہ جائے گا

ہم کو جزا ملے گی محمّد کے عشق کی
دوزخ کے آس پاس بھی نہ لایا جائے گا

روشن رہے گا داغِ فراقِ شہِ اُممّ
یہ وہ چراغ ہے جو بُھجایا نہ جائے گا

بیشک حضور شافعِ محشر ہیں، مُنکرو
کیا ان کے سامنے تمھیں لایا نہ جائے گا

کہتے تھے یہ بلالؓ تشدد پہ کُفر کے
عشقِ نبی تو دل سے مٹایا نہ جائے گا

مانے گا ان کی بات خدا ،حشر میں نصیر
بِن مصطفیٰ خدا کو منایا نہ جائے گا
 

Rate it:
Views: 2289
23 Feb, 2017
Related Tags on Islamic Poetry
Load More Tags
More Islamic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets