دل چیر چیر سب کو دکھانے کا فائدہ
Poet: نور الشعور By: نور الشعور, Karachiدل چیر چیر سب کو دکھانے کا فائدہ
غصے میں اپنا خون جلانے کا فائدہ
اے دوست اعتبار مِرا کھو چکے ہو تم
لیکن یہ بات تم کو بتانے کا فائدہ
جینے کا فیصلہ یہ مِرا بے سبب نہیں
اس میں ہے میرے سارے گھرانے کا فائدہ
حالات میرے دل کے نہیں ٹھیک آج کل
ہوں بھی ، تو اس میں کیا ہے زمانے کا فائدہ
More Life Poetry






