دل کا موسم اچھا ہو تو سب موسم اچھے ہوتے ہیں

Poet: UA By: UA, Lahore

دل کا موسم اچھا ہو تو سب موسم اچھے ہوتے ہیں
دل کا موسم اچھا نہ ہو اچھے موسم بھی روتے ہیں

دل کی کلی کھِل جانے پر آنکھیں بھی مَسکراتی ہیں
پھول کھِلنے لگتے ہیں بھنورے مستانے ہوتے ہیں

رنگ اور خوشبو کے دیوانے ہو ہو کے یہ زردانے
کلیوں کی آغوش میں بڑی مدہوشی میں سوتے ہیں

فرشِ دِل پہ خوشیوں کے انبار لگانے کی خاطر
ہونٹوں پہ مسکان سجائے بیج خوشی کے بوتے ہیں

ننھے مَنے بچوں کی معصوم ضدیں کچھ ایسی ہیں
جو پوری نہ ہو پائیں تو یہ نین کٹورے بھِگوتے ہیں

گہرے پانی کی مَٹھی میں جل پریوں کے قیدی ٹولے
نیلی نیلی آنکھوں میں سنہرے خواب پِروتے ہیں

Rate it:
Views: 2833
18 Oct, 2012
More Sad Poetry
" اے میرے خُدا! ہو کیا گیا ہے، آخر کُچھ پتا تو چَلے مُجھے " اے میرے خُدا! ہو کیا گیا ہے، آخر کُچھ پتا تو چَلے مُجھے،
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
بَڑی حَسرَت سے رَستوں پر نِگاہیں ، مُنتظر رَہتی ہیں ہر لَمحہ،
جِسے آنا بہت ہوتا ہے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کئی خوابوں کی شاخوں پر ، تمناؤں کے پتے جھُولتے رَہتے،
مگر دِل کا مُقَدَّر دیکھیے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کبھی جس کے لیے ہم نے دُعاؤں میں ، چراغ اَکثر جَلائے تھے،
وُہی قِسمت کا لِکھا تھا کہ ، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کِسی کے ہِجر میں آنکھوں نے ، بَرسوں جاگ کر راتیں گُزاری ہیں،
مگر جَب وَقت مِلتا ہے تو وہ ، مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
بہت سے لوگ آتے ہیں، تَعلق جوڑتے ہیں، ساتھ دیتے ہیں،
مگر جو جان سے پیارا ہو، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
یہ دُنیا دَرد والوں کی صَدا سُنتی نہیں، سَمجھو زَمانے کو،
جسے دِل سَچ سے چاہتا ہے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کہے مظہرؔ یَہی قِسمت ہمیں ، ہر موڑ پر رُلوا کے ہَنستی ہے،
جِسے ہم عُمر بھَر چاہیں، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
MAZHAR IQBAL GONDAL