دل کو رونق بخشی ہے تیرے خیال نے
Poet: Jamil Hashmi By: jamil Hashmi, Rawalpindiدل کو رونق بخشی ہے تیرے خیال نے
ہمیں جینا سکھایا ہے حسن بے مثال نے
بنایا ہے رب نے تجھے شہکاراپنا
ہمیں تڑپایا ہے تیری انوکھی چال نے
رہتا ہے تو چمن میں پھولوں کے ساتھ
تجھے حسیں بنایا ہے تیرے خدوخال نے
شامل ہے رنگ پھولوں کا تیرے لبوں میں
دھوم مچا دی ہے تیرے حسن جمال نے
More Life Poetry






