دلی اجڑی پھر سے آباد ہوئی

Poet: Mobeen Nisar By: Mobeen Nisar, Islamabad

 دلی اجڑی پھر سے آباد ہوئی
‏نہ بسی دل کی بستی برباد ہوئی
‏
جیسے مہتاب روٹھ گیا شب سے
ہر شب اماوس کی رات ہوئی
‏
یہ عشق آخر بلا ہے کیا؟
رسوا ہوئے عمر ‏بھی برباد ہوئی

شوخ نظر تیری بھا گئی جب سے
یہ دنیا برہم میرے ساتھ ہوئی
‏
تیری یاد کا حسن اور نکھر جائے
جب آنکھوں سے برسات ہوئی
‏
 

Rate it:
Views: 519
10 Dec, 2013
More Sad Poetry