دو لاین والی شاعری

Poet: M,masood By: M,masood, Nottingham

(42)

محبت تیرا میرا مسلہ ہے
زمانہ درمیان کیوں آ گیا ہے

(43)

ابھی نہ چھیڑ محبت کے گیت میرے یار
ابھی زندگی کا ماحول ساز گار نہیں

(44)

یا تو اُن کا زکر کرے ہر کوئی
یا کوئی ہم سے گفتگو نہ کرے

(45)

تبیر تو کب اپنے مقدر میں کوئی ہے
آو کہ کوئی حسین خواب اوڑ کے سو جائیں

(46)

تم اپنے خیالوں کو مجھے سونپ کر دیکھو
ہر شخص امانت میں خیانت نہیں کرتا

(47)

تارے کے ٹوٹنے کو تم غور سے نہ دیکھو
صدقہ اُتار رہے ہیں تم پر آسمان سے

(48)

ٹُوٹ کے ملنے جُھلنے سے ڈر لگتا ہے
وہ بھی ہم سے چُھوٹ جاۓ گا ایسا لگتا ہے

(49)

کتنا دلچسپ ہے اظہاِر محبت اُس کا
اپنی تصویر سجا دی میری تصویر کے سامنے

(50)

آتے ہیں خیالوں میں خوابوں میں
پھر ہم سے کہتے ہیں کہ ہم پردہ کرتے ہیں

Rate it:
Views: 775
11 Nov, 2013
More Sad Poetry
" اے میرے خُدا! ہو کیا گیا ہے، آخر کُچھ پتا تو چَلے مُجھے " اے میرے خُدا! ہو کیا گیا ہے، آخر کُچھ پتا تو چَلے مُجھے،
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
بَڑی حَسرَت سے رَستوں پر نِگاہیں ، مُنتظر رَہتی ہیں ہر لَمحہ،
جِسے آنا بہت ہوتا ہے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کئی خوابوں کی شاخوں پر ، تمناؤں کے پتے جھُولتے رَہتے،
مگر دِل کا مُقَدَّر دیکھیے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کبھی جس کے لیے ہم نے دُعاؤں میں ، چراغ اَکثر جَلائے تھے،
وُہی قِسمت کا لِکھا تھا کہ ، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کِسی کے ہِجر میں آنکھوں نے ، بَرسوں جاگ کر راتیں گُزاری ہیں،
مگر جَب وَقت مِلتا ہے تو وہ ، مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
بہت سے لوگ آتے ہیں، تَعلق جوڑتے ہیں، ساتھ دیتے ہیں،
مگر جو جان سے پیارا ہو، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
یہ دُنیا دَرد والوں کی صَدا سُنتی نہیں، سَمجھو زَمانے کو،
جسے دِل سَچ سے چاہتا ہے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کہے مظہرؔ یَہی قِسمت ہمیں ، ہر موڑ پر رُلوا کے ہَنستی ہے،
جِسے ہم عُمر بھَر چاہیں، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
MAZHAR IQBAL GONDAL