Add Poetry

دونوں جہاں میں مطلعِ انوار آپﷺ ہیں

Poet: By: وشمہ خان وشمہ, ملائیشیا

اس باغ زندگانی کی مہکار آپﷺ ہیں
دلبر ہیں آپﷺ حسن کا شہکار آپﷺ ہیں

دیکھا جو عرش سے تو فرشتوں نے یہ کہا
دنیا میں ایک صاحبِ کردار آپﷺ ہیں

شمس و قمر ، ستارے ،بھی روشن ہیں آپﷺ سے
"اس تیرگی میں مطلعِ انوار آپﷺ ہیں"

گلشن میں پھول ، پھولوں میں خوشبو ہے آپﷺ سے
اس زندگی کے دشت میں گلزار آپﷺ ہیں

مدت سے اپنے درد کے مارے ہوئے ہیں ہم
خوش بخت ہیں کہ اپنے بھی غم خوار آپﷺ ہیں

اللہ کی مہربانی سے ہم سب کو ہے غرور
سارے جہاں میں نبیوں کے سردار آپ ﷺہیں

سب کچھ لٹا دیں آپ کے قدموں کی دھول پر
ہم امتی ہیں آپ ﷺکے ، سرکار آپﷺ ہیں

ہم کو دیا ہے آپ نے دنیا میں اک مقام
ہم دین کے سپاہی ہیں ،سالار آپﷺ ہیں

وشمہ نبیﷺ کی یاد سے ملتی ہے روشنی
دونوں جہاں میں مطلعِ انوار آپﷺ ہیں

Rate it:
Views: 403
19 Dec, 2015
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets