Add Poetry

دکھوں کے موسم میں آنی ہے اب بہار دیکھو

Poet: ناصر دھامسکر-مجگانوی By: Nasir Ibrahim Dhamaskar, Ratnagiri

دکھوں کے موسم میں آنی ہے اب بہار دیکھو
چھٹیگی جب یہ گھٹا تو پائے قرار دیکھو

وطن سے الفت، لگاؤ ایماں کا جزو بھی ہے
بڑھے جہاں میں بھی شان اس کی، سرور دیکھو

محال ہو نہ سکیں عزیزوں، سنبھالئیگا
شکاری ہی خود بن نہ جائے، شکار دیکھو

فضول کی ہے بحث مگر صبر ساتھ رکھیں
دلیل موجود، عقل کا پر فتور دیکھو

ذہن لگاتار ہی بگاڑے وہم و وساوس
خبیث کی چالیں رہتی ہیں بے شمار دیکھو

ہوائیں چلتی ہیں آزما ئش لئے ہمیشہ
اٹھے کہاں، کیسے اور کب یہ غبار دیکھو

ضرر رساں، لغو کام ناصر کبھی نہ کرنا
برائی سے دور رہتے اپنا وقار دیکھو

Rate it:
Views: 548
20 Oct, 2021
Related Tags on Urdu Ghazals Poetry
Load More Tags
More Urdu Ghazals Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets