دھوکا ھے دھوکا سراسر پیار نہیں ھے

Poet: اسد رضا By: ASAD, MPK

 دھوکا ھے دھوکا سراسر پیار نہیں ھے
ھے مطلبی زمانہ کوئی سچا یار نہیں ھے

کب کہاں کوئی آستیں کا سانپ نکلے۔۔۔
نہیں کچھ بھروسہ کوئی اعتبار نہیں ھے۔۔

کیوں سر جھکائے کھڑے ہو اپنے سامنے؟
فٹ سے کہدو اگر ہم سے پیار نہیں ھے۔۔

چلے آئو کہ حسرت دید ھے آ خر !!!۔
اور مزید اب وسعت انتظار نہیں ھے۔۔۔

پیار کا ہر لمحہ انمول ھے جانو۔۔۔
یقین مانو کوئی لمحہ بیکار نہیں ھے۔۔۔

نہ گھاٹا ھے اس میں نہ نقصاں کوئی۔
پیار بس پیار ھے کوئی روزگار نہیں ھے۔۔

یار ابھی کر لو گر کرنا ھے اقرار الفت۔۔
کہ زندگی کا کوئی بھروسہ اعتبار نہیں ھے۔

دل کی مرضی یار جسے چاھے پیار کرے۔
دل پر کوئی زور کوئی اختیار نہیں ھے۔۔۔

کیا اسد کی شاعری پر دھیاں دیتے ہو؟
نکمے کی شاعری کا کچھ اعتبار نہیں ھے

Rate it:
Views: 458
05 Jul, 2021
More Sad Poetry
" اے میرے خُدا! ہو کیا گیا ہے، آخر کُچھ پتا تو چَلے مُجھے " اے میرے خُدا! ہو کیا گیا ہے، آخر کُچھ پتا تو چَلے مُجھے،
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
بَڑی حَسرَت سے رَستوں پر نِگاہیں ، مُنتظر رَہتی ہیں ہر لَمحہ،
جِسے آنا بہت ہوتا ہے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کئی خوابوں کی شاخوں پر ، تمناؤں کے پتے جھُولتے رَہتے،
مگر دِل کا مُقَدَّر دیکھیے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کبھی جس کے لیے ہم نے دُعاؤں میں ، چراغ اَکثر جَلائے تھے،
وُہی قِسمت کا لِکھا تھا کہ ، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کِسی کے ہِجر میں آنکھوں نے ، بَرسوں جاگ کر راتیں گُزاری ہیں،
مگر جَب وَقت مِلتا ہے تو وہ ، مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
بہت سے لوگ آتے ہیں، تَعلق جوڑتے ہیں، ساتھ دیتے ہیں،
مگر جو جان سے پیارا ہو، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
یہ دُنیا دَرد والوں کی صَدا سُنتی نہیں، سَمجھو زَمانے کو،
جسے دِل سَچ سے چاہتا ہے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کہے مظہرؔ یَہی قِسمت ہمیں ، ہر موڑ پر رُلوا کے ہَنستی ہے،
جِسے ہم عُمر بھَر چاہیں، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
MAZHAR IQBAL GONDAL