دیواریں تو ہزار ہیں
Poet: wasim ahmad moghal By: wasim ahmad moghal, lahoreرُسوا نہیں جو بَر سرِ بازار ۔۔۔۔۔۔دوستو
دعویٰ ہے اُسکے عشق کا بیکار ۔۔۔۔دوستو
دیواریں تو ہزار ہیں پر راہِ عشق ۔۔۔۔میں
ملتا نہیں ہے سایہءِ دیوار۔۔۔۔۔۔دوستو
چلتا ہے کون سنّتِ ابنِ علی پہ ۔۔۔۔آج
پھر ہے یزیدِ وقت اور تلوار۔۔ ۔دوستو
وہ آ رہے ہیں رقص ُکناں اہلِ عشق بھی
سننا ذرا زنجیر کی جھنکار۔۔۔۔۔دوستو
دیکھو وہ کون ہے سرِ راہِ وفا ۔۔۔۔وسیم
پھر جا رہا ہے کوئی سرِدار۔۔۔۔۔دوستو
More Sad Poetry
" اے میرے خُدا! ہو کیا گیا ہے، آخر کُچھ پتا تو چَلے مُجھے " اے میرے خُدا! ہو کیا گیا ہے، آخر کُچھ پتا تو چَلے مُجھے،
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
بَڑی حَسرَت سے رَستوں پر نِگاہیں ، مُنتظر رَہتی ہیں ہر لَمحہ،
جِسے آنا بہت ہوتا ہے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کئی خوابوں کی شاخوں پر ، تمناؤں کے پتے جھُولتے رَہتے،
مگر دِل کا مُقَدَّر دیکھیے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کبھی جس کے لیے ہم نے دُعاؤں میں ، چراغ اَکثر جَلائے تھے،
وُہی قِسمت کا لِکھا تھا کہ ، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کِسی کے ہِجر میں آنکھوں نے ، بَرسوں جاگ کر راتیں گُزاری ہیں،
مگر جَب وَقت مِلتا ہے تو وہ ، مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
بہت سے لوگ آتے ہیں، تَعلق جوڑتے ہیں، ساتھ دیتے ہیں،
مگر جو جان سے پیارا ہو، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
یہ دُنیا دَرد والوں کی صَدا سُنتی نہیں، سَمجھو زَمانے کو،
جسے دِل سَچ سے چاہتا ہے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔

کہے مظہرؔ یَہی قِسمت ہمیں ، ہر موڑ پر رُلوا کے ہَنستی ہے،
جِسے ہم عُمر بھَر چاہیں، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔

MAZHAR IQBAL GONDAL