دیکھتے

Poet: Aashi By: Aysha, killeen

وہ جو مجھ کو کہتے رہے غلط کبھی آئینہ بھی تو دیکھتے
میرے قہقہوں کی آواز میں میرا غم چھپا بھی تو دیکھتے

مجھے بھیج کر منجدھار میں وہ جو خود کنارے پر رہ گئے
نہ وہ اپنی آنکھوں کو موندتے مجھے ڈوبتا بی تو دیکھتے

مجھے لوگ دیتے رہے سدا جو محبتوں کے جام میں
خود ایک بوند اس زہر کا کبی ذائقہ بھی تو دیکھتے

میں جو ہنس کے محفل میں آ گئی تو اس میں حیرت کی بات کیا
میں نے کیسے غم کو چھپا لیا میرا حوصلہ بھی تو دیکھتے

مجھے غم نہیں میرے ہم سفر تو نے مجھ کو تنہا جو کر دیا
صرف ایک بار پلٹ کے تم میرا در کھلا بھی تو دیکھتے

میرے مہرباں میرے ہمنوا تو بنے رہے ہیں سدا مگر
جو بھی دل میں عاشی کے ہے چھپا کبھی وہ گلہ بھی تو دیکھتے

Rate it:
Views: 471
08 Sep, 2010
More Sad Poetry
" اے میرے خُدا! ہو کیا گیا ہے، آخر کُچھ پتا تو چَلے مُجھے " اے میرے خُدا! ہو کیا گیا ہے، آخر کُچھ پتا تو چَلے مُجھے،
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
بَڑی حَسرَت سے رَستوں پر نِگاہیں ، مُنتظر رَہتی ہیں ہر لَمحہ،
جِسے آنا بہت ہوتا ہے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کئی خوابوں کی شاخوں پر ، تمناؤں کے پتے جھُولتے رَہتے،
مگر دِل کا مُقَدَّر دیکھیے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کبھی جس کے لیے ہم نے دُعاؤں میں ، چراغ اَکثر جَلائے تھے،
وُہی قِسمت کا لِکھا تھا کہ ، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کِسی کے ہِجر میں آنکھوں نے ، بَرسوں جاگ کر راتیں گُزاری ہیں،
مگر جَب وَقت مِلتا ہے تو وہ ، مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
بہت سے لوگ آتے ہیں، تَعلق جوڑتے ہیں، ساتھ دیتے ہیں،
مگر جو جان سے پیارا ہو، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
یہ دُنیا دَرد والوں کی صَدا سُنتی نہیں، سَمجھو زَمانے کو،
جسے دِل سَچ سے چاہتا ہے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کہے مظہرؔ یَہی قِسمت ہمیں ، ہر موڑ پر رُلوا کے ہَنستی ہے،
جِسے ہم عُمر بھَر چاہیں، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
MAZHAR IQBAL GONDAL