Add Poetry

ذرے جھڑ کر تیری پیزاروں کے

Poet: امام احمد رضاؔ خان علیہ الرحمۃ الرحمٰن By: Qaddri Razavi, Lahore

ذرے جھڑ کر تیری پیزاروں کے
تاج سر بنتے ہیں سرداروں کے

ہم سے چوروں پہ جو کرم فرمائیں
خلعت زر بنیں پشتاروں کے

میرے آقا کا وہ در ہے جس پہ
ماتھے گھس جاتے ہیں سرداروں کے

میرے عیسیٰ تیرے صدقے جاؤں
طور بے طور ہیں بیماروں کے

مجرمو ! چشم تبسم رکھو
پھول بن جاتے ہیں انگاروں کے

جان و دل تیرے قدم پر وارے
کیا نصیبے ہیں تیرے یاروں کے

صدق و عدل کرم و ہمت میں
چار شہرے ہیں ان چاروں کے

بہر تسلیم علی میداں میں
سر جھکے رہتے ہیں تلواروں کے

کیسے آقاؤں کا بندہ ہوں رضاؔ
بول بالے میری سرکاروں کے

Rate it:
Views: 1425
16 Jun, 2011
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets