Add Poetry

ذکر اس کا جاری روان رکھا جائے

Poet: اسد رضا By: ASAD, MPK

 ذکر اس کا جاری روان رکھا جائے
ہر ورد لب وہ ہر زبان رکھا جائے

دل کسی کا پایا ھے سر راہ ہم نے۔
ہنوز سوچتے ہیں اسے کہاں رکھا جائے؟

انتہا کا نازک ھے یار دل کا رشتہ۔
کہیں ٹھیس نہ پہنچے دھیاں رکھا جائے۔

ان گنت غم ہیں بے شمار یعنی۔۔
آہ ! اب کس کسکو پنہاں رکھا جائے؟

عقل کے اندھوں پر مشتمل جہان ھے۔
بہتر ھے پیار سب سےگریزاں رکھا جائے۔

اطراف کانٹے ہیں دشمن جہان سے۔
آہ ! گلے لالہ اب کہاں رکھا جائے ؟

یار ہر سورت جیت جائے گا ہم سے۔
کوئی بھی گر باہم اسد امتحان رکھا جائے۔

Rate it:
Views: 259
20 Jul, 2021
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets