راہ میں دوریوں کی دیوار ہے

Poet: AF(Lucky) By: AF(Lucky), Saudi Arabia

راہ میں دوریوں کی دیوار ہے
وہاں جانا تو ہے لیکن پتھروں کے انگار ہے

پاؤں بھی تھک گئے ہیں چلتے چلتے
اور جسم بھی تھک سے بیمار ہے

وہ میرے سامنے آتا ہے میں چھو نہیں سکتی
خدا نے انسان کو بنایا بہت بے اختیار ہے

ہنسی مذاق میں زندگی برباد کر لی
اب سکون دل کے لیے ساقی خوار ہے

ُاس کے شک نے مجھے کہیں نا چھوڑا
اور مجھے پھر بھی ُاسی شخص سے پیار ہے

وہ کیوں آزماتا ہے مجھے بار بار اتنا
جیسے ُاس کے پاس کوئی اور نا کاروبار ہے

رات بہت ہوئی اے دل چلو اب سو جاتے ہیں
لیکن صبح جاگنے کو کہاں میرا دل تیار ہے

Rate it:
Views: 664
21 Mar, 2013
More Sad Poetry
" اے میرے خُدا! ہو کیا گیا ہے، آخر کُچھ پتا تو چَلے مُجھے " اے میرے خُدا! ہو کیا گیا ہے، آخر کُچھ پتا تو چَلے مُجھے،
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
بَڑی حَسرَت سے رَستوں پر نِگاہیں ، مُنتظر رَہتی ہیں ہر لَمحہ،
جِسے آنا بہت ہوتا ہے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کئی خوابوں کی شاخوں پر ، تمناؤں کے پتے جھُولتے رَہتے،
مگر دِل کا مُقَدَّر دیکھیے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کبھی جس کے لیے ہم نے دُعاؤں میں ، چراغ اَکثر جَلائے تھے،
وُہی قِسمت کا لِکھا تھا کہ ، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کِسی کے ہِجر میں آنکھوں نے ، بَرسوں جاگ کر راتیں گُزاری ہیں،
مگر جَب وَقت مِلتا ہے تو وہ ، مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
بہت سے لوگ آتے ہیں، تَعلق جوڑتے ہیں، ساتھ دیتے ہیں،
مگر جو جان سے پیارا ہو، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
یہ دُنیا دَرد والوں کی صَدا سُنتی نہیں، سَمجھو زَمانے کو،
جسے دِل سَچ سے چاہتا ہے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کہے مظہرؔ یَہی قِسمت ہمیں ، ہر موڑ پر رُلوا کے ہَنستی ہے،
جِسے ہم عُمر بھَر چاہیں، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
MAZHAR IQBAL GONDAL