Add Poetry

رنجشیں مِٹ بھی گیںٔ تو

Poet: Azra Naz By: Azra Naz, Reading UK

رنجشیں مِٹ بھی گیںٔ تو کچھ گلہ رہ جاۓ گا
میرے اُس کے درمیاں اِک فاصلہ رہ جاۓ گا

رفتہ رفتہ بھولُ جاؤں گی اُسے میں ایک دِن
یاد کا باقی مگر کچھ سلسلہ رہ جاۓ گا

یہ مسافر دو گھڑی بس سوُۓ منزل ہیں رواں
سب چلے جایںٔ گے خالی راستہ رہ جاۓ گا

یونہی گر اِک دوسرے سے پھر بچھڑ جایںٔ گے ہم
ہو کے پھر کویٔ نہ کویٔ حادثہ رہ جاۓ گا

برگ ہوجایںٔ گے اِک دِن شاخ سے اپنی جدُا
راہ میں بوڑھا شجر تنہا کھڑا رہ جاۓ گا

قربتیں آجایںٔ گی جب فاصلوں کی قید میں
عکس مِٹ جایںٔ گے لیکن آیٔنٔہ رہ جاۓ گا

ہر طرف جب آندھیاں محشر بپا کر جایںٔ گی
چار سوُ پھر وحشتوں کا دایرٔہ رہ جاۓ گا

اُن کے خط کا آسرا عذراؔ اگر جاتا رہا
پھر ہمارے درمیاں کیا رابطہ رہ جاۓ گا

Rate it:
Views: 757
09 Oct, 2012
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets