روز اندیشہء فردا ہوتا ھے
Poet: mian amar By: mian amar, muzafar garhروز اندیشہء فردا ہوتا ھے
ہاں مگر تیرا آسرا ہوتا ھے
تجھ کو کچھ خبر نہیں شاید
شب و روز کیا کیا ہوتا ھے
اگر ہو تیری یہ نظرِ عنایت
جانے کتنوں کا بھلا ہوتا ھے
یونہی نہیں ڈوب جاتی کشتی
ناخدا طوفاں سے ملا ہوتا
مجھ پر ٹوٹ پڑتی ھے قیامت
جس دن تُو مجھ سے خفا ہوتا ھے
مجھے ہی بنا لیتا ھے ہمسفر
جب بھی چاند تنہا ہوتا ھے
اُس کے سائے میں بیٹھتے ہیں لوگ
جو پیڑ سب سے گھنا ہوتا ھے
کسی غیر سے کیوں کروں شکوہ
درد دینے والا اپنا ہوتا ھے
میں رازِ دل کیسے چُھپاؤں امر
سب کچھ چہرے پہ لکھا ہوتا ھے
More Sad Poetry
" اے میرے خُدا! ہو کیا گیا ہے، آخر کُچھ پتا تو چَلے مُجھے " اے میرے خُدا! ہو کیا گیا ہے، آخر کُچھ پتا تو چَلے مُجھے،
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
بَڑی حَسرَت سے رَستوں پر نِگاہیں ، مُنتظر رَہتی ہیں ہر لَمحہ،
جِسے آنا بہت ہوتا ہے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کئی خوابوں کی شاخوں پر ، تمناؤں کے پتے جھُولتے رَہتے،
مگر دِل کا مُقَدَّر دیکھیے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کبھی جس کے لیے ہم نے دُعاؤں میں ، چراغ اَکثر جَلائے تھے،
وُہی قِسمت کا لِکھا تھا کہ ، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کِسی کے ہِجر میں آنکھوں نے ، بَرسوں جاگ کر راتیں گُزاری ہیں،
مگر جَب وَقت مِلتا ہے تو وہ ، مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
بہت سے لوگ آتے ہیں، تَعلق جوڑتے ہیں، ساتھ دیتے ہیں،
مگر جو جان سے پیارا ہو، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
یہ دُنیا دَرد والوں کی صَدا سُنتی نہیں، سَمجھو زَمانے کو،
جسے دِل سَچ سے چاہتا ہے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔

کہے مظہرؔ یَہی قِسمت ہمیں ، ہر موڑ پر رُلوا کے ہَنستی ہے،
جِسے ہم عُمر بھَر چاہیں، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔

MAZHAR IQBAL GONDAL