رہگذر دل کی بے زمیں ہے

Poet: رعنا تبسم پاشا By: Rana Tabassum Pasha(Daur), Dallas, USA

میرے بےخبر! کبھی دیکھ اِدھر
میرا چاکِ جگر ہے رفو کا منتظر
میرے بےنیاز! تُو پھر بھی ہے مجھے عزیز تر
میں تجھ سے غمِ یاراں کیا کہوں؟
میں تجھ سے افتادِ ناگہاں کیا کہوں؟
عقل و خرد زبوں سرکش میرا جنوں کیسے کہوں؟
کبھی پاس آ کے دیکھ ذرا
رہگذر دل کی بے زمیں ہے
وہ اندھیر کہ جس کے حال کا
کوئی پُرساں نہیں ہے
وہ چشمِ تر کہ جس کا درماں
رسمِ درد آشنائی رہی ہے
وہ زخمِ ہجر کہ جس کا مرہم
اِک نگاہِ شناسائی رہی ہے
کبھی تو اپنی نظر اٹھا
کبھی جو تجھے وقت ملا
میرے پاس آ کے دیکھ ذرا

Rate it:
Views: 1276
04 Jan, 2021
More Sad Poetry
" اے میرے خُدا! ہو کیا گیا ہے، آخر کُچھ پتا تو چَلے مُجھے " اے میرے خُدا! ہو کیا گیا ہے، آخر کُچھ پتا تو چَلے مُجھے،
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
بَڑی حَسرَت سے رَستوں پر نِگاہیں ، مُنتظر رَہتی ہیں ہر لَمحہ،
جِسے آنا بہت ہوتا ہے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کئی خوابوں کی شاخوں پر ، تمناؤں کے پتے جھُولتے رَہتے،
مگر دِل کا مُقَدَّر دیکھیے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کبھی جس کے لیے ہم نے دُعاؤں میں ، چراغ اَکثر جَلائے تھے،
وُہی قِسمت کا لِکھا تھا کہ ، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کِسی کے ہِجر میں آنکھوں نے ، بَرسوں جاگ کر راتیں گُزاری ہیں،
مگر جَب وَقت مِلتا ہے تو وہ ، مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
بہت سے لوگ آتے ہیں، تَعلق جوڑتے ہیں، ساتھ دیتے ہیں،
مگر جو جان سے پیارا ہو، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
یہ دُنیا دَرد والوں کی صَدا سُنتی نہیں، سَمجھو زَمانے کو،
جسے دِل سَچ سے چاہتا ہے، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
جِسے دِل یاد کرتا ہے، وہ مِلےِ بنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
کہے مظہرؔ یَہی قِسمت ہمیں ، ہر موڑ پر رُلوا کے ہَنستی ہے،
جِسے ہم عُمر بھَر چاہیں، وہ مِلے بِنا ہی دُنیا چھوڑ جاتا ہے۔
MAZHAR IQBAL GONDAL