Add Poetry

زمانے بھر کا جو سارا دکھ ہے ہمارا دکھ ہے

Poet: الطاف By: الطاف, Sheikhupura

زمانے بھر کا جو سارا دکھ ہے ہمارا دکھ ہے
یقیں کرو جو تمہارا دکھ ہے ہمارا دکھ ہے

یہ ساری دنیا ہمارے دکھ سے بھری پڑی ہے
یہ چاند سورج ستارہ دکھ ہے ہمارا دکھ ہے

تمہاری نسبت سے ہی جو مجھ کو ملا ہوا ہے
یہ ہجر بھی کتنا پیارا دکھ ہے ہمارا دکھ ہے

یہ دنیا گویا ہے ایک بلڈنگ پہ کام جاری
ہے اس میں شامل جو گارا دکھ ہے ہمارا دکھ ہے

دکھوں کا کوئی بھی استعارہ نہیں ہے ممکن
دکھوں کا ہر استعارہ دکھ ہے ہمارا دکھ ہے

ہماری دنیا ہے ایک دریا کے جیسی عاجزؔ
وہ جس کا ہر اک کنارا دکھ ہے ہمارا دکھ ہے

Rate it:
Views: 7
06 Aug, 2025
More Ajiz Kamal Rana Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets