زندگی کی ان گنت راہیں ہیں
کچھ جانی کچھ انجانی ہیں
کچھ ہم کو بھٹکاتی ہیں
کچھ سمت درست لے جاتی ہیں
کچھ خلش دل پیدا کرتی ہیں
کچھ اطمینان قلب بخشتی ہیں
کچھ سراب سی لگتی ہیں
کچھ خود سے قریب تر لگتی ہیں
کچھ چاند کےخواب دکھلاتی ہیں
کچھ تپش سورج سا جھلساتی ہیں
کچھ ادھورےسپنوں کچھ ادھوری خواہشوں کی تکمیل
دوڑاتی ہے ہمیں ان گنت راہوں کے پیچھے
ہاتھ آتا نہیں کچھ بھی رہ جاتا ہے اک سراب
دوڑتے ہیں پھر بھی ان انگنت راہوں کے پیچھے