زندگی سراب ہے

Poet: UA By: UA, Lahore

خیال ہے یا خواب ہے
یہ زندگی سراب ہے
ریت کا سمندر ہے
جو سامنے چناب ہے
کانٹوں سے لہو رنگ
یہ سرخیء گلاب ہے
سکون سے بیٹھا ہے
دیوانہ بہت بیتاب ہے
بظاہر پرسکون سی
یہ زندگی عذاب ہے
نگاہ سے اوجھل ہے
آنے کو انقلاب ہے
زندگی پہ مشتمل
گویا اک نصاب ہے
مختصر تحریر بھی
ایک مکمل کتاب ہے
عظمٰی اپنے روبرو
گناہ ہے ثواب ہے
 

Rate it:
Views: 593
28 Nov, 2013
More Life Poetry