زندگی میں بہت غم

Poet: M.Asghar By: M.Asghar, RMINGHAM

جن کی باتوں میں پیچ و خم بوتے ہیں
ان کی زندگی میں بہت غم ہوتے ہیں

جو مسکرا کے ہر کسی سے ملتے ہیں
تنہائی میں ان کے دیدے نم ہوتے ہیں

اس دنیا میں ہمیشہ ایک کمی رہی ہے
کہ یہاں اچھے لوگ بہت کم ہوتے ہیں

جو صبر کا دامن نہیں چھوڑتے کبھی
ان پہ الله کے بہت کرم ہوتے ہیں

جو دل کے صاف و شفاف ہوتے ہیں
ان کے مزاج اصغر کی طرح گرم ہوتے ہیں

Rate it:
Views: 789
18 Sep, 2008
More Life Poetry