زندگی نہ رہی

PoetIshraq Jamal Ashar Chishti Submitted byIshraq Jamal Ashar Chishti
Text size

عبادت میں جب بندگی نہ رہی
پھر آسودہ کچھ زندگی نہ رہی

بہاروں سے جب رونقیں چھن گئیں
نظاروں میں رخشندگی نہ رہی

نگاہوں میں جب بے رخی آگئی
تو ہونٹوں پہ فرخندگی نہ رہی

تکبر سے جب سر اکڑنے لگے
جبینوں میں تا بندگی نہ رہی

حیاء کا جو دامن چھٹا ہاتھ سے
گناہ کرکے بھی شرمندگی نہ رہی

Related tags on Parveen Shakir poetry

More Life Poetry

Copied