ساتھ گزرے لمحوں کا حساب لگتی ہے
Poet: Zulqarnayn Awan By: Zulqarnayn Awan, Lahoreساتھ گزرے لمحوں کا حساب لگتی ہے
کبھی کبھی یہ زندگی خواب لگتی ہے
سب کو بہت کچھ ملا یہاں مگر
سب کو اپنی قسمت خراب لگتی ہے
زندگی مختلف ہے ہر ایک کی نظر میں
کسی کو گناہ کسی کو ثواب لگتی ہے
تم کیسے زندگی گزارو گے ‘ذوالقرنین‘
تمھیں تو زندگی الجھی کتاب لگتی ہے
More Life Poetry






