ساس بابا جی سے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAMساس بابا جی سےتعویز لکھوا رہی ہے
بہوپیارسے ان کی ٹانگیں دبا رہی ہے
مریدنیوں کےگھروں کےحلوےکھاکھاکر
پیرکی ایک سانس آرہی ہےایک جارہی ہے
کسی شہنشاہ کی طرح بابا جی بیٹھےہیں
ہرمریدنی کنیزکی طرح فرض نبھارہی ہے
باباجی ان عورتوں کہ لیےغیرمحرم ہیں
ان کم علموں کو شرم کیوں نہ آرہی ہے
کتنی نادان ہےوہ الو کی پٹھی مریدنی
جو جعلی پیروں کی دولت بڑھارہی ہے
More Life Poetry
ہر کام کا وقت مقرر ہے ہر کام کو وقت پہ ہونا ہے ہر کام کا وقت مقرر ہے ہر کام کو وقت پہ ہونا ہے
کس بات کی آخر جلدی ہے کس بات کا پھر یہ رونا ہے
دنیا کے مصائب جھیلنے کو مالک نے بنایا ہے جیون
آرام بھلا پھر کاہے کا پھر کاہے یہ سونا ہے
بے مقصد جینا کہتے ہیں حیوان کے جیسا جینے کو
انساں کے لیے تو یہ جیون یارو پر خار بچھونا ہے
دشوار سہی رستہ لیکن چلنا ہے ہمیں منزل کی طرف
منزل کی طلب میں عاکفؔ جی کچھ پانا ہے کچھ کھونا ہے

اسلم