سراب کا منظر ہے
اونٹوں کا غلّہ
اور ڈھورڈنگروں کا ریوڑ
مور بھی ناچ رہے ہیں
ایک ماں
برتن میں پانی بھر کر
اور آگ جلا کر
تسلی دے رہی ہے
ابھی کھانا تیارہونے والا ہے؟
میرے پیارے بچو! تمھیں کھانا ملے گا؟
اور بچے پیررگڑرگڑکر
اور پیٹ پکڑپکڑکر
عالمِ بالاکوچ کررہے ہیں
کیسامنظر ہے یہ؟
اور کیسی زمین ہے جہاں
افلاس اُگ رہی ہے اور
بھوک سے زندگی سسک رہی ہے
اور میرے پیشوا
فوٹوسیشن کے بکھیڑوں میں
زندگی کی بیچارگی کا مذاق اُڑا رہے ہیں
کتنا مہیب منظر ہے، اُن کے لیے
جو اپنے ہی آئینوں کے سامنے کھڑے ہوکر
اپنے ہی عکس کی تردید کررہے ہیں