Add Poetry

سورة الرحمان شاعری (Shayari on Surah Rahman)

Poet: Surah Rahman Poetry in Urdu By: Tooba M Khan, Hajira Ajk

سکونِ قلب جان قلب کے ہے پاس
ہم اس کے پاس ہیں وہ ہمارے ہے پاس

وہ بادشاہ عظیم ہر چیز کا ہے کارساز
جو اس سے دور ہے ہر چیز سے ہے بیزار

چھا گیا دل و جان پہ اس کا نور یہ کیا ہے راز ؟
اب گر وہ بھی مجھے کر لے قبول تو کیا ہی ہے بات

سوچوں کا جہاں اس کی ذات سے ہے آباد
مجھے جھوٹ سے زیادہ حقیقت سے ہے پیار

کہتے ہیں لوگ محبت ہو ہی جاتی ہے لوگوں سے
جسے عشق ہو خدا سے وہ ہے زمانے میں بے مثال

بخش دے وہ بندہ نافرمان کو بڑا وہ ہے مہربان
رب مصطفٰی (صلی اللہ و علیہ وسلم) و ابراھیم (علیہ السلام) ہے وہ الرحمان

Rate it:
Views: 1572
06 Jun, 2021
Related Tags on Islamic Poetry
Load More Tags
More Islamic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets