Add Poetry

سیاست گری

Poet: Farah Ejaz By: Farah Ejaz, Karachi

متفق ہوں ہر بات سے آپ کی اگرچہ
مگر چپ رہنے میں ہی عافیت ہے

سیاسی بکھیڑے ہیں ملک خداد میں بہت
اور زرد لفافے میں لپٹی چُر مُری صحافت ہے

خونِ ناحق سے ہاتھ سبھی کے ہیں رنگین یہاں
اعوانوں میں بیٹھے کچھ ایسے قاتل بھی ہیں

شمع جل جل کر آپ بجھ گئی تو غم کیا
تماشبین سب ہی یہاں اس کے پروانے ہیں

ہن برستا ہے چاہے کہیں سے بھی برسے
قانون بکتا ہے ۔۔۔۔۔۔ خریدار بہت ہیں

شیخ صاحب حج پر بخشوا آئے گناہے عظیم
پھر سے ہوگئے معصوم یہاں شریف کچھ تو بات ہے

فرح بی بی سر کھجانے سے سمجھ نہ آئے گی سیاست گری
یہ اناڑیوں کا نہیں کھیل، شاطروں کی شاطرانہ بساط ہے

موردِالزام نہ ٹھہرائے مجھے حضور بھری محفل میں
جو بھی لکھا فقط ایک دیوانی کی بڑ بڑ ہے

Rate it:
Views: 617
06 Feb, 2018
More Political Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets