Add Poetry

شاکرہ ناامید نہیں

Poet: Shakira Nandini By: Shakira Khan, Lahore

ہر سال کی طرح
یہ سال بھی بدلے گا
نتیجہ بھی وہی ہوگا
پرندے بھی وہی ہونگے
بس شکاری جال بدلے گا
حاکم بھی ویسا ہی ہوگا
بس چہرہ اپنا بدلے گا
غربت بھی ویسی ہی ہوگی
بس حرام و حلال بدلے گا
قتل و غارت بھی ہوگی
بس قاتل و مقتول بدلے گا
شاکرہ ناامید نہیں، بس تھک گئی ہے
نہ جانے کتنے سالوں میں
اس قوم کا حال بدلے گا

Rate it:
Views: 240
02 Jan, 2017
More Political Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets